ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : محبت کا ڈرامہ رچتے ہوئے طالبہ کی عصمت دری کا الزام؛ مرڈیشور تھانہ میں پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج

بھٹکل : محبت کا ڈرامہ رچتے ہوئے طالبہ کی عصمت دری کا الزام؛ مرڈیشور تھانہ میں پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج

Sun, 05 Sep 2021 13:48:00    S.O. News Service

بھٹکل 5 ستمبر (ایس او نیوز)  دوستی اور محبت کا ڈرامہ رچنے کے بعد شادی کا جھانسہ  دے کر ایک نابالغ   طالبہ کی عصمت دری  کرکے  فرار ہونے کا معاملہ مرڈیشور میں پیش آیا ہے۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں  اس تعلق سے پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس نے  ملزم ماستپّا انپّا نائک (29)  کی تلاش شروع کردی ہے۔ ملزم کا تعلق مرڈیشور کے ہیرے دومی  سے ہے وہ  مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا۔

اطلاع کے مطابق  ماستپّا نائک نے   مرڈیشور کی ایک 17 سالہ طالبہ  سے موبائل پر رابطہ کرتے ہوئے  دوستی کا ہاتھ بڑھایا، بات دوستی سے محبت میں تبدیل ہوئی، پھر  لڑکی سے وعدہ کیا کہ وہ اس کے ساتھ شادی رچائے گا، شکایت میں بتایا گیا ہے کہ اپنا مطلب پورا ہونے کے بعد ماستپّا فرار ہوگیا۔

لڑکی کے  گھر والوں کو معاملہ کے تعلق سے پتہ چلتے ہی گھروالوں نے  مرڈیشور پولس تھانہ پہنچ کر  شکایت درج کرائی۔ پولس نے ماستپّا نائک کے خلاف  پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور چھان بین جار ی ہے۔


Share: